صدر مملکت آصف علی زرداری نے 16ویں قومی اسمبلی کا 12واں اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس کی تاریخ آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت صدر مملکت کی جانب سے تفویض شدہ اختیارات کے تحت مقرر کی گئی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس آئین کے مطابق اسمبلی کے معاملات پر بحث و فیصلہ کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 12واں اجلاس ہوگا اور اس میں اہم قانون سازی کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔