لاہور(آئی این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادر ی نے گڈ فرائیڈے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا یا ۔اس حوالے سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ایسٹر سے قبل جمعہ کو گڈ فرائیڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ مسیحی برادری کل 20اپریل اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تیوہار ایسٹر منائے گی، ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایسٹر کی تقریبات شروع ہوں گی، اس ضمن میں رات کو شہر بھر کے چرچز میں مڈنائٹ سروسز کا انعقاد کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔