یہ مقدس دن، جو قربانی اور غور و فکر کی علامت ہے، ہمارے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط کرے گا
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مسیحی برادری کو گڈ فرائیڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان میں مسیحی برادری کے اپنے بھائیوں اور بہنوں اور دنیا بھر میں مسیحی عقیدے سے وابستہ افراد کو گڈ فرائیڈے کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس دن، جو قربانی اور غور و فکر کی علامت ہے، ہمارے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط کرے تاکہ ہم ہمدردی، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دے سکیں۔