وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم: 20 سال پرانی موٹرسائیکل اور رکشے بھی شامل ہو سکیں گے

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم: 20 سال پرانی موٹرسائیکل اور رکشے بھی شامل ہو سکیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف اسکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کردی، جس کے تحت 20 سال پرانی موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے بھی اسکیم میں شامل ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔اس فیصلے کے بعد 20 سال پرانی موٹرسائیکلیں استعمال کرنے والے افراد بھی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ رکشہ اور چنگ چی رکشہ چلانے والے افراد بھی اسکیم میں رجسٹریشن کرا سکیں گے۔حکومت کی جانب سے اسکیم میں پرانی گاڑیوں کو شامل کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق شہریوں کو ایندھن پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اسکیم کے دائرہ کار میں شامل کیے جانے والے افراد کو رجسٹریشن کے عمل میں ممکنہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ ریلیف زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچ سکے۔