وزیراعظم شہباز شریف کی کوہاٹ دھماکے کی مذمت، رپورٹ کی درخواست کردی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی کوہاٹ دھماکے کی مذمت، رپورٹ کی درخواست کردی گئی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی، جبکہ امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ دار عناصر کے بارے میں تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں اور زخمیوں کے علاج میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔