65 کارٹن نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس ضبط

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) آر ٹی او ساہیوال نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 65 کارٹن نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس ضبط کرلے۔ ریجنل ٹیکس آفس نے جاری انفورسمنٹ مہم کے دوران بائی پاس روڈ ساہیوال پر سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے مقامی برانڈزکے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے 65 کارٹن ضبط کئے۔ جن کی مجموعی مالیت تقریباً 65 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ دورانِ چیکنگ سگریٹس کے نان ڈیوٹی پیڈ ہونے کی نشاندہی پر انہیں قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔