سیبوں سے بھرے کارٹن سے 8 کلوگرام آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج, تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کوگرفتارکرکے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 271.7 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق حیدرآباد میں ملزم کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک میں موجود 1452عدد سیبوں سے بھرے کارٹن سے 8 کلوگرام آئس برآمدکرکے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیاموٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے3 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے2 ملزمان کوگرفتارکرلیاکچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب صحرائی علاقے سے 225 کلوگرام افیون برآمد کی گئی جیونی گوادر میں جھاڑیوں سے 11.7 کلوگرام ویڈ برآمد کی گئی کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج
 کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔