11 کروڑ 5 لاکھ روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس پکڑے گئے

 موٹر وے بھیرہ انٹرچینج کے قریب 6 ٹرک پکڑے گئے، آر ٹی او آفس منتقل 
بھیرہ/سرگودھا (خصوصی رپورٹ)نان ٹیکس/نان کسٹم پیڈ سگریٹس کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔ پکڑے گئے سگریٹس کی مالیت تقریباً11 کروڑ 5 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ریجنل ٹیکس آفس کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے موٹر وے M-2 پر بھیرہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے6 ٹرک تحویل میں لے لئے جن میں مختلف برانڈز کے1,315 کارٹن نان کسٹم پیڈ سگریٹس لوڈ تھے۔سامان اور گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے آر ٹی او آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔