لاہور(کرائم رپورٹر )اینٹی کرپشن عدالت نے سینکڑوں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کے معاملے میں ایکسائز انسپکٹر عبدالوحید سمیت دیگر ملزموں کے خلاف کیس کی سماعت کی، ملزموں ڈائریکٹر آصف،ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل امجد بھی شامل ہیں۔عدالت نے مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادت قلم بند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔