پی ایم ایس، 344امیدواروں کے تحریری نفسیاتی جائزے کا شیڈول جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2025 پاس کرنے والے 344 امیدواروں کے تحریری نفسیاتی جائزے کا شیڈول جاری کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق پی ایم ایس 2025 کے تحریری نتائج کے بعد سائیکالوجیکل ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تحریری نفسیاتی جائزہ 26 ستمبر 2026ء￿  بروز ہفتہ صبح 9 بجے پنجاب یونیورسٹی ایگزامینیشن سنٹر وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوگا۔ مجموعی طور پر 344 امیدوار تحریری نفسیاتی جائزے میں شریک ہوں گے۔