پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات

  اسلام آباد (  آن لائن )پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری ہیں، جس دوران حکام کی جانب سے مختلف مالی اور انتظامی امور پر آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور فنانس ڈویژن کے حکام نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقاتیں کیں۔ ایف بی آر حکام نے کسٹمز اور انکم ٹیکس سے متعلق امور جبکہ متعلقہ پالیسی ونگز نے اپنی کارکردگی اور پالیسی معاملات پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق قانون سازی پر بھی آئی ایم ایف مشن کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا