امریکی حملے میں ایم او پی بموں کا استعمال کیا گیا اور ہر ہدف پر دوبم گرائے گئے،سابق نائب اسٹنٹ سیکرٹری ڈیفنس
واشنگٹن (آئی ا ین پی )امریکا کے سابق نائب اسسٹنٹ سیکرٹری ڈیفنس برائے مشرقِ وسطیٰ مارک کمٹ نے کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے لیکن باضابطہ جائزے کے بعد ہی یہ تصدیق ہو سکے گی کہ اس سے کتنا نقصان ہوا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا کی جانب سے متعدد بنکر بسٹر بم فردو کی جوہری تنصیب پر گرائے گئے ہیں تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ یہ تنصیب اب ناکارہ ہو چکی ہے۔امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں ایم او پی بموں کا استعمال کیا گیا اور ہر ہدف پر دو ایسے بم گرائے گئے۔