نالے کی تعمیر میں مبینہ غفلت ،بارشی پانی پلازوں میں داخل

 تاجروں کا لاکھوں کا نقصان ،منصوبہ جات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ 
لاہور( خصوصی رپورٹ)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ افسران کی عدم توجہ سے رائے ونڈ میں ریلوے روڈ پر تعمیر ہونے والے نالہ میں ناقص منصوبہ بندی اور میٹریل کی وجہ سے شہری پریشان نظر آرہے ہیں ،ریلوے روڈ پر زیر تعمیر نالے کی کھدائی کے دوران پلازوں کے تہہ خانوں اور عمارتوں کی بنیادوں میں بارشی پانی داخل ہوگیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔تاجر طبقہ سراپا احتجاج بن گیا ہے۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کیافسران منصوبوں کے دوران منظر عام سے غائب ہیں جس سے حفاظتی اقدامات نہ کئے جارہے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ میں جاری منصوبہ جات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔