لاہور( خصوصی رپورٹ)اعلیٰ تعلیمی اداروں میں م ئوثر دفتری انتظام اور بہتر گورننس کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالجز کے انتظامی افسران اور فیکلٹی کی تربیت کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق پروفیشنل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت پرنسپلز، وائس پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کو تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کیلئے تربیت لازم قرار دی ہے۔ ایڈمنسٹریٹو آفیسرز، انتظامی و کلیریکل سٹاف اور ٹیچنگ فیکلٹی بھی تربیتی پروگرام میں شامل ہوں گے۔