مقابلے ،1 ڈاکو ہلاک، 3زخمی حالت میں گرفتار

 تھانہ دھلے لہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ذوالفقار مارا گیاچیچہ وطنی میں دو زخمی ڈاکو پکڑے گئے 
گوجرانوالہ،چیچہ وطنی،پاکپتن (خصوصی رپورٹ)گوجرانوالہ،چیچہ وطنی،پاکپتن میں مبینہ پولیس مقابلے ،ایک ڈاکو ہلاک، دو کو زخمی حالت میں گرفتار ،پولیس حکام کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقے میں ناکے پر پولیس پارٹی نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ڈکیتی و راہزنی کے 36 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈاکو ذوالفقار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ دوسری کارروائی تھانہ ایمن آباد کے علاقے میں سامنے آئی جہاں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم اعجاز احمد کو پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر تھانہ صدر کامونکی پولیس نے ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم اسامہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔دریں اثنا تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود گا ئوں 10گیارہ ایل کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تو ڈاکو ئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے