14ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب، شہریوں سے چھینا گیا مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج
پتوکی ( آئی این پی ) پتوکی،پھولنگر،سرائے مغل،الہ آباد،کوٹرادھاکشن میں 6مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ڈاکو ہلاک اور 3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے 14ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے شہریوں سے چھینا گیا مال مسروقہ برآمدمقدمات درج ۔ آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی خصوصی ہدایت پر قصور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کردیا تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ حبیب آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا پولیس نے جمبرکلاں کے زخمی ڈاکو شہباز کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی ڈاکو کا ایک فرار ہوگیا،گرفتار ملزم اور ساتھی سنگین مقدمات میں ملوث تھے دریں اثناء تحصیل پتوکی کے علاقہ سرائے مغل ہنجرائے کلاں کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں پولیس کی زیر حراست2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں رشید عرف شیدی، شرافت عرف شوکی اور فرار ہونے والوں میں چار ملزمان شامل ہیں ملزمان 40سے زائد قتل، ڈکیتی،دہشتگردی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث تھے دریں اثنا ء پھولنگر میں لمبے جاگیر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا گرفتار ملزم راہزنی ،زیادتی کے مقدمات میںملوث تھازخمی ڈاکو کا نفس اور ٹانگ متاثر ہوئی ساتھی ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا ،دریں اثنا کوٹرادھاکشن کے علاقہ بچھر چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں پولیس نے ایک زخمی ڈاکو تنویر عباس کو گرفتار کرلیا ملزم کے دو ساتھی ملزم فرار ہوگئے دریں اثنا ء تھانہ الہ آباد کے علاقہ میں بھیڑ سوہڈیاں کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا مبینہ پولیس مقابلہ میں پولیس کی زیر حراست ڈاکو خادم عرف کھاری اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا اور ہلاک ڈاکو کے دیگر ساتھی 6کس فرار ہوگئے پولیس نے وارداتوں کے دوران شہریوں سے چھینا گیا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔