لاہور میں104ای چالانوں والی موٹرسائیکل پکڑی گئی

ایک لاکھ 97 ہزار 200 روپے جرمانہ واجب الادا ہونے پر موٹرسائیکل تھانے میں بند 
موٹر سائیکل سوار کے بغیر ہیلمٹ98اور لائن کی خلاف ورزی پر5ای چالان کئے گئے تھے 
لاہور(جابر وقاص)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں سینچری مکمل کرنے والی موٹرسائیکل کو دھر لیا گیا ‘پٹرولنگ آفیسر علی رضا نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل کو روکا، ای چلان چیک کئے تو 104 چالان نکل آئے‘موٹرسائیکل سوار نے 98 مرتبہ بغیر ہیلمٹ، 05 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی‘موٹرسائیکل کا کل جرمانہ 01 لاکھ 97 ہزار 200 روپے واجب الاود، موٹرسائیکل تھانے بند کردی گئی‘سی ٹی او لاہور نے کہا ہے ای چالان و ڈیجیٹل چالان نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا‘شہر لاہور میں 20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چلان جاری کیے جا رہے ہیں۔