پاکپتن (خصوصی رپورٹ)شہر کی حدود میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کرنے کا آغاز کے ساتھ ہی شہریوں کی سواریوں کے نامدرجنوں ایچالان نکلنے لگے۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ‘‘منی پیرس ’’یعنی پاکپتن میں تمام شاہراہوں پر کیمروں کی مدد سے چالان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ عوام بھوک و افلاس سے پہلے ہیخود کشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کی حدود میں چالان کیے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔