بھارت: مالدار مردوں کو لوٹنے والی دلہن پکڑی گئی

   نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی پولیس نے مالدار مردوں سے شادی کر کے انہیں لوٹنے والی دلہن کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق لٹیری دلہن اتراکھنڈ کی رہنے والی ہے جس کا نام سیما عرف نکی ہے۔  ملزمہ نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں مالدار افراد سے شادی کی اور تصفیہ کے طور پر تقریبا ایک کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے کا بینک بیلنس قائم کیا۔