لاہور:بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ پکڑی گئی

  لاہور (آئی این پی )لاہور میں بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ کیو آر کوڈ کی مدد سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، وزیر تعلیم پنجاب نے کیو آر کوڈ سکین کر کے امیدواروں کی شناخت چیک کی ، اس دوران جعلی امیدوار پکڑ لیا گیا۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ طالبہ اپنی بہن کی جگہ پرچہ دے رہی تھی، ان کی ہدایت پر طالبہ کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم نے کہا نقل اور دھوکا دہی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، کیو آر کوڈ اسکین ٹیکنالوجی سے نقل اور دھوکا دہی کا راستہ بند کر دیا ہے، اب کوئی امیدوار کسی کی جگہ پرچہ نہیں دے سکتا۔