ملک میں اس قدر شدید لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اب حلقے کے عوام کا سامنا کرنا مشکل ہو چکا ہے! ڈسکوز کیا کر رہے ہیں؟
موجودہ صورتحال میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم اپنے ملک کیلئے نہیں صرف آئی ایم ایف کے لئے کام کر رہے ہیں:رانا محمد حیات
اسلا م آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں شدید لوڈشیڈنگ اور بجلی کے مہنگے بلوں پر حکومتی رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات برہم ہو گئے اور اپنی ہی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم کس منہ سے دوبارہ عوام کے پاس ووٹ مانگنے جائیں گے؟۔قائمہ کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے دوران رانا محمد حیات نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک میں اس قدر شدید لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے کہ اب حلقے کے عوام کا سامنا کرنا مشکل ہو چکا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر برائے توانائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر صاحب! ڈسکوز کیا کر رہے ہیں؟ آپ پیچھے سے بتی بند کر دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم اپنے ملک کے لیے نہیں بلکہ صرف آئی ایم ایف کے لیے کام کر رہے ہیں۔