مریم نواز لفظی جنگ تیز، تابڑ توڑ حملے بلاول
انتخابی عمل میں مداخلت کی گئی : چیئرمین پی پی ،سسٹم ہار گیا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا :راجہ پرویز ،بلاول کے بیانات بچگانہ، الیکشن شفاف ، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے:رانا ثناء ، احسن اقبال ،عظمیٰ ،عوام ٹوٹی سڑکوں ، ناکافی صحت کی سہولیات سے نجات چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
مظفرآباد،کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد کشمیر الیکشن پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ تیز ہو گئی ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی اور میرپور و کوٹلی کے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا ، پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔ وہ مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں اور مسلم لیگ (ن)کی کامیابی اس اعتماد کا واضح ثبوت ہے، آزاد کشمیر کے عوام ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور ناکافی صحت کی سہولیات سے نجات چاہتے ہیں اور پنجاب کی طرز پر ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سینئر سیاسی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا، لیکن ووٹرز سمجھ چکے تھے کہ ان کے پاس عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے کوئی نمایاں کارکردگی نہیں ، عوام نے کسان کارڈ، پکی سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کے حق میں ووٹ دیا ، ان کے بقول بلاول بھٹو یہ بھول گئے کہ گزشتہ ایک سال سے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہے اس کے باوجود انہوں نے وفاقی حکومت پر الزامات عائد کیے ، جمہوریت میں عوام کے ووٹ اور فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہییبلاول بھٹو زرداری نے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات عائد کرتے ہوئے پولنگ کے روز ہونیوالے واقعات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے کہا آزاد کشمیر میں جو ہو رہا ہیکیا ہم اسے جمہوریت کا نام دے سکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب اور اپنے بیان میں ن لیگ پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے ہاتھوں سے ٹھپے لگائے ، جہاں 25 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ نہیں وہاں 90 فیصد کیسے ہوگیا؟، سسٹم ہار گیا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، جمہوریت کا نقصان ہوگا ۔ پی پی رہنماء و سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کی گفتگو چوری اور سینہ زوری کی مثال ہے ۔سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کو قتل کیا گیا، مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،اس کامیابی کا سہرا پارٹی قیادت اور کارکنان کی انتھک محنت کو جاتا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے کہامزید کہ افسوس ہے انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی نے نامناسب زبان استعمال کی، پیپلز پارٹی کے جلسوں میں عوامی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی، سندھ میں گزشتہ 17 برس سے پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے لیکن اس کے باوجود بلاول بھٹو عوام کو سندھ کا کوئی نمایاں ترقیاتی منصوبہ نہیں بتا سکے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں13نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن)نے 9 ،پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پر انتخابات مکمل شفاف اور غیر جانبدار ہوئے، ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی مؤثر حکمتِ عملی، مضبوط ٹیم ورک اور منظم انتخابی مہم کا نتیجہ ہے ، وہاں کے عوام پنجاب طرز کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبے اپنے خطے میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں،عوام کے فیصلے کا احترام ہر سیاسی جماعت کی ذمہ داری ہے کیونکہ انتخابات میں اصل عدالت عوام ہوتے ہیں ، جمہوری رویہ یہی ہے کہ انتخابات کے بعد سیاسی عمل جمہوری انداز میں آگے بڑھایا جائے اسلام آباد میں ن لیگ کے رہنماء و وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نیوفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طارق فضل چودھری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو شکست تسلیم کریں اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں ، پیپلزپارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد اور غیر جمہوری رویے کی عکاسی کرتے ہیں بلاول کے بیانات ’بچگانہ‘ہیں ،انہیں بھی وہی جمہوری روایت اپنانی چاہیے تھی جو وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان انتخابات کے بعد مخالفین کو مبارکباد دے کر قائم کی تھی۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ انتخابات مکمل طور پر منصفانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں منعقد ہوئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سندھ کے ہم منصب شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پیارے بھائی!ٹھنڈا پانی پئیں اور سر پر بھی ٹھنڈا پانی ڈالیں، صبح ہو گئی ہے ، کشمیر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ،آپ کی غلط فہمی دور ہو گئی اور آپ کا تیر کشمیر کی وادیوں میں گم گیا، ہر الیکشن میں ہارنے پر پی ٹی آئی والا وطیرہ مت اپنائیں۔ سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نیراولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ شاندار فتح پر دل بہت خوش ہے، کشمیری عوام نے (ن)لیگ پر بھرپور اعتماد کیا، اگر مخالفین نے انتخابات جیتنے ہیں تو انہیں نواز شریف اور مریم نواز جیسی قیادت سامنے لانا ہوگی۔