نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نے لائیو پروگرام میں ہندو انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کی ووٹ مانگنے کا کلپ لائیو پروگرام میں چلا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بنا کر نریندر مودی کا عوام سے ووٹ مانگنے کا منصوبہ کانگریس رہنما نے دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا اور پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ووٹ مانگنے کا بیان لائیو پروگرام میں چلا دیا۔ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ مارا گیا، بی جے پی کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔