لاہور: احتجاج کے دوران جماعت اسلامی رہنما اور جمعیت کے کئی کارکنان گرفتار

لاہور: احتجاج کے دوران جماعت اسلامی رہنما اور جمعیت کے کئی کارکنان گرفتار

لاہور: طلبہ کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ اور اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے احمد سلمان بلوچ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا، جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 دیگر کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔یہ گرفتاریاں پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کے پرامن احتجاج کے دوران ہوئی، جو طلبہ کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف درج مقدمات کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔