پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں احتجاج

پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں احتجاج

جماعت اسلامی پاکستان آج اسلام آباد میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

آبپارہ چوک پر ہونے والے احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کریں گے، جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں پٹرول کی اصل قیمت اور عوامی قیمت میں بڑا فرق ہے، اور بھاری ٹیکسز کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں بھاری رقم وصول کی جا رہی ہے، جو عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، اور حکومت پٹرول کو آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کا ذریعہ بنا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔