جماعت اسلامی کا پیٹرول پر ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا پیٹرول پر ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے پر 10 جولائی کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے سڑکوں پر نکلیں، کیونکہ موجودہ حالات میں پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول پر لیوی سمیت 118 روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جبکہ سرکاری نرخ 241 روپے فی کلو ہونے کے باوجود ایل پی جی بعض مقامات پر 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔انہوں نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو فوری ختم کرنے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کرنے، ایف بی آر میں کرپشن کے خاتمے اور مؤثر معاشی پالیسیوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔