خضدار آپریشن: محسن نقوی کی سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں پر تحسین

خضدار آپریشن: محسن نقوی کی سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں پر تحسین

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جو بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے اس کامیابی کو فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریاست کے عزم کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قربانی دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔