واشک آپریشن کی کامیابی پر محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

واشک آپریشن کی کامیابی پر محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت واشک میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

محسن نقوی نے 5 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے آپریشن ردالفتنہ 3 میں حصہ لینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔