پاکستان اور بھارت آج بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں آمنے سامنے

پاکستان اور بھارت آج بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں آمنے سامنے

مالدیپ: پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کھیلوں کے میدان میں مدمقابل ہوں گے۔ اس بار یہ مقابلہ مالدیپ میں جاری کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں کھیلا جا رہا ہے۔

افتتاحی روز کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ شائقین کے لیے یہ میچ خصوصی دلچسپی کا حامل ہوگا کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان ہر کھیل میں مقابلہ ہمیشہ سنسنی خیز رہتا ہے۔اس سے قبل ایونٹ کے ابتدائی میچ میں میزبان مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی، جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یہ تین روزہ ٹورنامنٹ مجموعی طور پر چھ ٹیموں پر مشتمل ہے۔ ایونٹ کے اختتام پر فاتح ٹیم کا فیصلہ پوائنٹس کی برتری کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ بہترین کھیل پیش کرنے والی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا جائے گا۔