ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت 5 اکتوبر کو آمنے سامنے، ہاتھ ملانے کا تنازع پھر زیر بحث

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت 5 اکتوبر کو آمنے سامنے، ہاتھ ملانے کا تنازع پھر زیر بحث

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کا بڑا ٹاکرا 5 اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے۔

یہ ہائی وولٹیج میچ اتوار کو سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا جس کا بے تابی سے شائقین انتظار کر رہے ہیں۔یہ مقابلہ محض کھیل نہیں بلکہ "آپریشن سندور" اور ایشیا کپ 2025 کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے تناظر میں بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں تین بار آمنے سامنے آئیں، مگر ہر بار بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جس پر کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا میں خاصی تنقید دیکھنے میں آئی۔اب ورلڈ کپ میں ایک بار پھر سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ آیا بھارتی خواتین کھلاڑی اس بار پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملائیں گی یا نہیں۔ پاکستان کی ٹیم اس سے پہلے کل بنگلہ دیش کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور جذباتی مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔