بین الاضلاعی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

عمران بٹ کاعلاقہ غیرسے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کرسپلائی کرنے کا اعتراف
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات ڈیلر عمران بٹ کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار کرلیا ۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی 16 کلو سے زائد افیون برآمد کی گئی۔ ملزم نے علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالے انوسٹی گیشنز کر دیا گیا ہے۔