صدرسے 457اورماڈل ٹاؤن سے342عادی مجرمان گرفتار:سی سی پی او بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف متحرک ہے۔ رواں سال اب تک10800 سے زائد اشتہاری مجرمان،8400 سے زائد عدالتی مفرور اور3600 سے زائد عادی مجرمان گرفتارکئے گئے ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ کینٹ ڈویڑن سے2402، سول لائنزسے914، سٹی سے2289، اقبال ٹاؤن سے2301، صدرسے1433اورماڈل ٹاؤن سے1465اشتہاری مجرمان حراست میں لئے گئے ہیں۔ کینٹ ڈویڑن سے1617،سول لائنزسے916، سٹی سے1744، اقبال ٹاؤن سے2348، صدرسے966اورماڈل ٹاؤن سے819عدالتی مفرور پابند سلاسل کئے گئے ہیں۔اسی طرح کینٹ ڈویڑن سے531،سول لائنزسے312، سٹی سے1136، اقبال ٹاؤن سے921، صدرسے 457اورماڈل ٹاؤن سے342عادی مجرمان گرفتارکئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں سے جرائم میں کمی آئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے آپریشنزاور انوسٹی گیشن ونگز مشترکہ کارروائیاں کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھر پوراستفادہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نظر رکھی جائے۔