لاہور یونیورسٹی طالبات کاتھانہ گلبرگ کا دورہ

طالبات کو اپنی حفاظت کیلئے پولیس کی مختلف سہولیات بارے آگاہی دی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب کمیونٹی پالیسنگ پروگرام لاہور یونیورسٹی طالبات نے تھانہ گلبرگ کا دورہ کیا ترجمان پولیس کے مطابق اے ایس پی گلبرگ نے وفد کو ماڈل پولیس اسٹیشن گلبرگ کا تفصیلی دورہ کروایا گیاآئی جی پنجاب کے ویڑن کے مطابق وفد کو پولیس سہولیات پر جامع بریفنگ دی گئی طالبات کو عوام کیلئے تھانہ جات میں میسر سہولیات، اقدامات بارے آگاہی دی گئی۔وفد کو پولیس ایمرجنسی سروس 15 کے درست استعمال اور دستیاب سہولیات بارے آگاہی دی گئی طالبات کو اپنی حفاظت کیلئے پولیس کی مختلف سہولیات بارے آگاہی بھی دی گئی۔طالبات نے پولیس ورکنگ، اہلکاروں کے رویے اور پولیس کے اقدام کو سراہاطالبات نے خیر سگالی سفیر بن کر پولیس عوام باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیساتھ کمیونٹی پالیسی پر عمل پیرا ہے