لائسنس کی بروقت پرنٹنگ اور ڈلیوری کے جدید نظام سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیچ کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ کریمنالوجی کے 20 طلبہ و طالبات نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز عنصر تصدق کی سربراہی میں ہونے والے اس مطالعاتی دورے کے دوران انٹرنیز کو ٹریفک پولیس کے جدید نظام، اصلاحات اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق طلبہ و طالبات کو جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، سینٹرلائزڈ ڈیٹا سینٹر اور لائیو لائسنسنگ مانیٹرنگ سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا