یونیورسٹی میں 60 طالبات کو سکوٹی چلانے کی تربیت دی گئی

 پروجیکٹ کے تحت اب تک 7733 خواتین مفت تربیت حاصل کرچکیں
 لاہور (کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے نجی یونیورسٹی میں سکوٹی ٹریننگ اور روڈ سیفٹی سیمینار میں شرکت کی، جہاں انہوں نے طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں 60 طالبات کو سکوٹی چلانے کی تربیت دی گئی۔ طالبات نے عملی مظاہرہ بھی کیا، جبکہ سی ٹی او لاہور نے ان میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ خواتین ملک کی کل آبادی کا 52 فیصد ہیں اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ویمن آن ویل پروجیکٹ کے تحت اب تک 7733 خواتین کو مفت سکوٹی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔