وفد کو سینیٹ کی تاریخ اور اہم پارلیمانی مراحل پر مبنی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی
اسلام آباد (آن لائن)ایئر یونیورسٹی، ایچ الیون کیمپس کے 94 رکنی طلبہ و طالبات کے ایک وفد نے فیکلٹی ممبر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد کی آمد پر ایوانِ بالا کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔مطالعاتی دورے کے دوران طلبہ و طالبات کو سینیٹ میوزیم لے جایا گیا جہاں انہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل، ایوانِ بالا کے قومی امور میں کردار، سینیٹ کے کام کرنے کے طریقہ کار، سینیٹ انتخابات اور دیگر پارلیمانی امور سے متعلق جامع اور معلوماتی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفد کو سینیٹ کی تاریخ اور اہم پارلیمانی مراحل پر مبنی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جسے طلبہ نے گہری دلچسپی سے دیکھا۔وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہیں اجلاس کی کارروائی کے طریقہ کار، قانون سازی کے مختلف مراحل اور پارلیمانی کمیٹیوں کے نظام سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔