شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میں قاسم سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،جوہرٹاون میں امتیاز سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں ارشاد سے 1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری میں فاخر سے 1لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاونی میں فاروق سے1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.شادباغ اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ہنجروال اور گارڈن ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔