لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون، گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق نولکھا میں اکرام سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں نثار سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں امتیاز سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق اباد میں اویس سے2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ مصری شاہ اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ ستوکتلہ گارڈن ٹاؤن اور مصطفی ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔