قحبہ خانے چلانے والوں کے گرد شکنجہ

قمار بازوں  ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدمعاشی اور قبضہ کی کال ہرگز برداشت نہ کی جائے گی:یس پی بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر صدارت ایس ایچ او اور چوکی انچارجز کی میٹنگ ہوئی میٹنگ میں رواں ماہ کے کرائم اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیاایس پی سٹی کی جانب سے کارکردگی کو بہتر نہ کرنے والے افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کئے ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق متحرک سٹریٹ کریمنلز اور نقب زنوں کو گرفت میں لائیں،موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے موثر اقدامات کریں،جرائم کو کنٹرول اور کارکردگی کو مزید بہتر کرنا ہی اولین ترجیحات میں شامل ہیعوام الناس کی خدمت اور مدد کو یقینی بنائیں،مفرور اشتہاریوں اور عادی ملزمان سے متعلق ٹارگٹ کو مکمل کریں پتنگ بازی کے انسداد کے لیے بھر پور کریک ڈاؤن جاری رکھیں قمار بازوں اور قحبہ خانے چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں کسی ایریا میں بدمعاشی اور قبضہ کی بابت کال ہرگز برداشت نہ کی جائے گی،اپنے ایریا میں مقیم کرایہ داروں کا اندراج کریں15 کی کال پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنائیں غیر قانونی اسلحہ ،ہوائی فائرنگ, ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے سٹریٹ کرائم پر مکمل کنٹرول کریں اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کی خود نگرانی کریں تھانوں کی صفائی کو ملحوظ خاطر رکھیں اور عوام الناس کو ایس آئی پی ایس کی سہولیات سے مستفید کریں،محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دیں