موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو قتل کر دیا

 راوی روڈ علی پارک میں مقتول کی شناخت 22 سالہ عمر خان کے نام سے ہوئی،قاتل فرار،لاش مردہ خانہ منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ علی پارک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے22 سالہ عمر خان کو قتل کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ترجمان ایدھی کے مطابق 22 سالہ نوجوان حویلی میں بیٹھا ہوا تھا نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سر میں گولی مار کر فرار ہوگئے مقتول کی شناخت 22 سالہ عمر خان ولد سپین خان کے نام سے ہوئی پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا اغاز کر دیاپولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا