30 سالہ عارف 30 سالہ ناصر اور 25 سالہ بلال زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر چل بسے
شیخوپورہ(بیورو رپورٹ)ٹریفک کے المناک حادثے میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نوجوان شدہد زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 30 سالہ عارف 30 سالہ ناصر اور 25 سالہ بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 25 سالہ فاروق شدید زخمی ہو گیا جسے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی نعشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جاں بحق ہونے والے افراد واہگراں گائوں نزد فیز پور کے رہائشی تھے۔