قاتلوں نے کار کو روکا،خاتون رخسار کو گاڑی سے اتار کر ندیم پر فائرنگ کر دی،قاتل فرار
لاہور(کرائم رپورٹ)نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد.نے فائرنگ کر کے کار سوار شخص کو قتل کر دیا
جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار سوار 35 سالہ ندیم نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ علی الصبح تقریباً 4 بجے پیش آیا، جب مسلح افراد نے گاڑی کو روکا کار میں موجود خاتون رخسار کو گاڑی سے اتار کر ندیم پر فائرنگ کر دی خاتون نے بیان میں بتایا کہ فائرنگ کرنے والے افراد ندیم کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔