پانچ لاشیں،خوف وہراس، مردہ خانہ منتقل

 رکشہ ڈرائیور حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملا، متوفی کی شناخت 35 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی 
 جاں بحق چار افراد کی شناخت نہ ہو سکی لاشوں کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل، مزید کارروائی شروع کردی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں مختلف واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق کاہنہ چوکی ہلوکی ڈیفنس روڈ ولنشیا ٹاؤن گیٹ نمبر 8 کے قریب سے رکشہ ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی رکشہ ڈرائیور حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملا، متوفی کی شناخت 35 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ، داتا دربار گامے شاہ کے قریب سے نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیاہیر گاؤں 55 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوگیاگلبرگ کے علاقہ کبوتر پورہ قبرستان سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی شمالی چھاؤنی پی ایف کالونی کے قریب 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی شناخت نہ ہو سکی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی