جگا ٹیکس دینے سے انکارپر پانچ مسلح افراد کی فائرنگ ، بازار میں خوف وہراس

مو ٹر سائیکلوں پر سوار حمزہ ، احمد ، افضل اور دو نامعلوم نے گولیاں دیواروں پر برسائیںاور فرار ہو گئے
ساہیوال(آن لائن ) نواحی چک 67پانچ ایل میں کریانہ دوکاندار محمد جاوید کے جگا ٹیکس دینے سے انکارپر پانچ مسلح افراد کی فائرنگ ، بازار میں خوف وہراس پھیلا دیا ،مقدمہ درج، تین ملزم گرفتارکر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد جاوید کر یا نہ دوکاندار کی دوکان پر مو ٹر سائیکلوں پر سوار حمزہ ، احمد ، افضل اور دو نامعلوم ملزم آگئے اور آتے ہی دوکاندار سے جگا ٹیکس مانگا انکار پر ملزموں نے دوکاندار کی طرف فائرنگ کر کے گولیاں دیواروں پر برسائیںاور خوف وہراس پیدا کیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس یو سف والا نے محمد جاوید کی مدعیت میں مقدمہ 337ایچ ٹو، 149,148,506ت پ درج کر کے تین ملزموں حمزہ ، احمد اور افضل کو گرفتار کر لیا۔