3 لاشیں برآمد،خوف وہراس

داتا دربار پناہ گاہ کے قریب 75 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ،متوفی کی شناخت گل محمد خان کے نام سے ہوئی،دولاشوں کی شناخت نہ ہو سکی
لاہور( کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد ہوگئیں ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق داتا دربار پناہ گاہ کے قریب 75 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی ،متوفی کی شناخت گل محمد خان کے نام سے ہوئی۔ اچھرہ فیروز پور روڈ میں 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔کوٹ لکھپت ، شنگھائی بریج کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ،دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔