لاہور: 5 افراد کی لاشیں برآمد،خوف وہراس

شیراکوٹ کے علاقے میں قبرستان سے 35 سالہ نامعلوم خاتون کی 4 روز پرانی بوسیدہ لاش  ملی،مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں مختلف واقعات کے دوران خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، ایدھی رضاکاروں نے تمام لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں بیہوشی کی حالت میں ملنے والی 35 سالہ نامعلوم خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی۔لیاقت آباد پیکو روڈ کے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا، جبکہ مناواں کے علاقے میں 60 سالہ بزرگ شہری بھی جاں بحق ہو گیا۔شیراکوٹ کے علاقے میں قبرستان سے 35 سالہ نامعلوم خاتون کی 4 روز پرانی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی۔چوہنگ کے علاقے میں تیز رفتار دودھ بردار گاڑی نے راہگیر کو کچل دیا، حادثے میں 38 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ایدھی رضاکاروں نے تمام لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔