ڈیفنس میںقاتل ایک روز قبل مقتول کے گھر داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنا لیا
ملزم نے 32 سالہ حسن کو کمرے میں قید کر کے پہلے ہتھوڑے کے وار کیے ،پھر چاقو سے قتل کر دیا
مقتول کی لاش کپڑوں میں لپیٹ کر کمرے میں بند کر دی گئی تھی، دروازہ توڑ کر برآمد کیا گیا،قاتل گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس کے علاقے میں لرزہ خیز واقعہ دوست نے اپنے ہی دوست کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیاجبکہ مقتول کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر رکھا پولیس کے مطابق ملزم ایک روز قبل مقتول کے گھر داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنایابعدازاں 32 سالہ حسن کو کمرے میں قید کر کے پہلے ہتھوڑے کے وار کیے اور پھر چاقو سے قتل کر دیا پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کپڑوں میں لپیٹ کر کمرے میں بند کر دی گئی تھی، جسے دروازہ توڑ کر برآمد کیا گیاموقع پر پہنچنے والی بھاری پولیس نفری نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔