جائیداد کیلئے دادا مار ڈالا

 گاوّں 69 ای بی آگرو میں پوتے نے دادا پر ٹریکٹر چڑھا دیا،75 سالہ اصغر علی دم توڑ گیا ، ملزم فرار 
 عارف والا (خصوصی رپورٹ)جائیداد کے تنازع پر پوتے نے دادا کو قتل کر دیا، نواحی گاوّں 69 ای بی آگرو میں جائیداد کے تنازعہ پر پوتے نے دادا پر ٹریکٹر چڑھا دیا، 75 سالہ اصغر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، مقتول کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی، تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔