دوست کو چھت سے دھکا دیکر مار ڈالا

ملزموں نے شرجیل کو دعوت پر بلایا تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کردیا، مقدمہ درج
 لاہور(کرائم رپورٹر)دوستوں کی دعوت نوجوان کی جان لے گئی تھانہ کاہنہ کی حدود میں واقع ایک نجی سوسائٹی میں 22 سالہ نوجوان شرجیل کو قتل کردیا گیاپولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شرجیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت میں درج کرلیا جس میں ریحان ڈوگر، جمشید گجر سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے شرجیل کو دعوت پر بلایا اور پھر اسے تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کردیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔