قینچی مار کر شہری مار ڈالا

 لیاقت آباد میں نفیس ، ارشد کے گھر گیا ، جھگڑا ہونے پر قینچی سے وار کردیا ،پولیس نے ملزم دھر لیا
لاہور( کرائم رپورٹر) لیاقت آباد کے علاقے میں جھگڑے کے دوران قینچی کے وار سے شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نفیس مقتول ارشد کے گھر گیا تھا جہاں دونوں میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا۔ملزم نے غصے میں قینچی کے وار سے ارشد کو زخمی کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیم تشکیل دی، جبکہ ایس ایچ او لیاقت آباد محسن شہزاد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔